اردو میں معلومات دستیاب ہیں
گورنمنٹ اکانومسٹ ویب سائٹ کے آفس کا اردو ورژن محض ہماری بنیادی ذِمہ داریوں پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے مُکمل مواد تک انگریزی، روایتی چینی یا انگریزی میں رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اہم ذِمہ داریاں
گورنمنٹ اکانومسٹ کا آفس عوام کو ہانگ کانگ کی معیشت کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرنے، اور حکومتی پالیسیوں پر معاشی تجزیہ پیش کرنے اور متعلقہ پیشہ ورانہ مشورے فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ بالخصوص، یہ ذیل کے کام کرتا ہے -
(a) معیشت میں پیش رفت کی نگرانی کرنا اور باقاعدہ اقتصادی رپورٹس اور پیشنگوئیاں پیش کرنا؛
(b) بجٹ کے عمل کے لیے معلومات اور تجزیہ فراہم کرنا؛
(c) حکومتی بیوروز اور محکموں کو معاشی معاملات پر پیشہ ورانہ مشورہ فراہم کرنا؛ اور
(d) حکومتی پالیسیوں، اقدامات اور منصوبوں کے معاشی مضمرات کا اندازہ لگانا۔
گورنمنٹ اکانومسٹ کا آفس ہانگ کانگ اکانومی ویب سائٹ کو بھی تازہ ترین معاشی صورت حال کے ساتھ فعال رکھتا ہے۔